
وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان کے تاریخی موقع کی یاد منارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کے دن کی مناسبت سے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جا ری کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان کے تاریخی موقع کی یاد منارہے ہیں،کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کے لئے ایک قرارداد پاس کی تھی، ہم کشمیری عوام سے اپنی وابستگی کی توثیق کرتے ہیں۔
Kashmiris right of self-determination is recognised by the UNSC & under international law. We will continue to fight for justice for Kashmiris as they struggle against the brutal & illegal actions of the Hindutva Supremacist Indian govt in IOJK. I know that justice will prevail.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ ہم خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یو این سیکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم کیا گیا ہے، ہم کشمیریوں کے لئے انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی حکومت کے وحشیانہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ، میں جانتا ہوں کہ انصاف کابول بالاہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News