Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارک لین ریفرنس، سابق صدر پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

Now Reading:

پارک لین ریفرنس، سابق صدر پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

پارک لین ریفرنس میں سابق صدرآصف علی زرداری پر فرد جرم عائد  نہ ہوسکی  سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی  گئی  ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی۔

 سماعت کے دوران  آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور سابق صدر کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حاضری لگوائی گئی ۔

سماعت کے دوران  فاروق نائیک نے سابق صدر پر فرد جرم عائد نہ کرنے کے لیے درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے ایک بار پھر زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کردی جبکہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری کی متفرق درخواست پر نیب جواب داخل کرے گا۔

فاروق نائیک کے درخواست دائر کرنے پر جج اعظم خان نے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے، اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے ویڈیو لنک کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ آپ اس درخواست پر ہمیں نوٹس جاری کریں،ہم آج ہی آدھے گھنٹے میں بحث کریں گے۔

فاروق ایچ نائیک نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کے موقف پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ پراسیکیوٹر کو اس کیس میں اتنی جلدی کیا ہے؟ اس کے علاوہ بھی بہت سے کیسز ہیں، اس کیس میں جلدی کیوں ہے؟ انہوں نے عدالت میں کہا کہ ہمیں مناسب وقت دیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ جواب نیب کو داخل کرنا ہے تو جواب کیلئے تو ہمیں مہلت مانگنی چاہیے تھی،وکیل صفائی اپنی درخواست دائر کر کے خود وقت مانگ رہے ہیں۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایک ماہ کا سٹے آرڈر نہیں مانگ رہا، آئندہ منگل کو یہ کیس سماعت کیلئے رکھ لیں، مجھےریسرچ کرنی ہے۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ اس ریفرنس کو دائر ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پارک لین ریفرنس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری، انورمجید و دیگرملزمان پر آج وڈیولنک کےذریعےفردجرم عائد کی جانی تھی جس کے لیے ڈی جی نیب سندھ نجف مرزا نے 3 پراسیکیوشن ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر