
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے والدین کے جذبات دو مختلف تصاویر کے ذریعے بیان کردیئے۔
شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا،جس کی ایک تصویر میں ایک شخص غصے سے چیختا نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا شخص اپنی جیت کی خوشی میں چلّاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
شنیرا اکرم نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ صرف یہ دو ہی وہ جذبات ہیں جو صرف والدین ہی محسوس کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جب والدین اپنے بچے کو سُلانے کی کوشش کریں لیکن اُن کا بچہ نہ سوئے اور والدین کو اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اس طرح غصے سے چیختے ہیں۔
شنیرا نے لکھا کہ اور جب والدین اپنے بچے کو سُلانے میں کامیاب ہوجائیں تو پھر وہ دوسرے شخص کی طرح خوشی چِلّاتے ہیں اور اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں۔
شنیرا کی اس پوسٹ پرمداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا گیا اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News