
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا ،مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے۔
عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد پولیو کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انسداد پولیو کے لیے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ دی ہے، جس ضلع میں پولیو کیس سامنے آیا اس ضلع کے ہیلتھ آفیسر کے خلاف ایکشن ہوگا۔
عثمان بزدار کا ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولیو کیس سامنے آنے پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News