
لاہور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طالبہ رائنہ خان نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔
رائنہ خان کو ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘ سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم کی جانب سے لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا گیا۔
رائنہ نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’ پیارے پاکستان! میں نے یہ کر دکھایا، آج مجھے دی ڈیانا ایوارڈ مل رہا ہے، جو شہزادی ڈیانا کی یاد میں شہزادہ ولیم اور ہیری کے تعاون سے ایک خیراتی ادارے کے ذریعہ دیا جاتا ہے۔‘
Dear #Pakistan
AdvertisementToday I’d be receiving @DianaAward , which is being given to me in the memory of Princess #Diana by a charity supported by Prince William and Harry, established in her belief that young people have the power to #change the world.
Alhumdulillah#2020DianaAwards pic.twitter.com/PgFtxAoQfO
— Raina Khan Barki (@rainakhanbarki) July 1, 2020
رائنہ نے مزید لکھا کہ ادارے کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ مجھ میں دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت اور صلاحیت موجود ہے۔
رائنہ نے بتایا کہ دی ڈیانا ایوارڈ سے ان کی انسانی دوست کاوشوں کے اعتراف میں دیا جارہا ہے۔
نوجوان طالب علم نے لکھا کہ انہیں اس اس اعزاز کی کبھی توقع نہیں تھی، اور نہ ہی میں نے کبھی ایوارڈ کیلئے کام کیا، بلکہ میں نے ہمیشہ معاشرے کی بہتری کی لئے اپنا سو فیصد دیا۔ مجھے کبھی امید نہیں تھی کہ میری کاوشوں کو عالمی سطح پر پزیرائی ملے گی۔
I’m being honoured with this award for my efforts in female empowerment,health and hygiene, free education and social entrepreneurship. Years from now, I did not expect my work to be acknowledged and appreciated but today it is being associated with #PrincessDiana and her legacy.
— Raina Khan Barki (@rainakhanbarki) July 1, 2020
رائنہ نے اپنی پوسٹ میں زندگی کے ہر موڑ پر حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے اداروں، دوست احباب اور اہل و عیال کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ “دی ڈیانا ایوارڈ‘ دنیا بھر کے 9 سے 25 سال کی عمر کے اُن نوجوانوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود اور معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا نمایاں کام سرانجام دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News