Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ، پب جی گیم پر پابندی کے خلاف فیصلہ محفوظ

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ، پب جی گیم پر پابندی کے خلاف فیصلہ محفوظ
چیمپئنز

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس کے دوران پب جی کمپنی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ہم نے پی ٹی اے کے 9 جولائی کے اجلاس میں شرکت کی تھی، ہمیں پی ٹی اے نے سماعت کا بتایا لیکن وہاں گئے تو مشاورتی اجلاس ہوا۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ گیم پر پابندی قانون کی کس شق کے تحت لگائی؟

پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ اس میں اسلام کے خلاف کچھ مواد نظر آیا جس کی وجہ سےپابندی لگائی۔ عدالت نےاستفسار کیا کہ بتائیں غیراسلامی مواد میٹنگ منٹس میں کہاں لکھا ہے؟

Advertisement

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کہہ کر پھر تو جتنی گیمز جتنا مواد ہے سب پر پابندی لگا دیں۔  وکیل پی ٹی اے نے مؤقف اپنایا کہ پب جی گیم میں کچھ غیر اخلاقی سین بھی آتے ہیں۔

معزز جج نے کہا کہ یہ وطیرہ بن گیا ہے کہ ہر چیز دوسری طرف میں ڈال دیں، سی پی او کل کہے گا کہ سارا کچھ بند کردو تو کیا آپ بند کردیں گے؟ کوئی جو مرضی کہے پی ٹی اے نے اپنا مائنڈ بھی اپلائی کرنا ہوتا ہے۔

پی ٹی اے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ  آپ نے کہا درخواستیں آگئیں ہیں تو بند کر دیتے ہیں، کسی شکایت میں بتائیں جہاں کہا گیا ہو کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے؟

عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے کو چاہیے تھا ماہر نفسیات کو بلاتے، ان سے رائے لیتے کہ اس کا اثر کیا ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر