
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاونین اور مشیروں کی دوہری شہریت سامنے آنے پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے اور وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت سے متعلق قانون واضح ہے،منگل کوکابینہ کااجلاس ہوگا جس میں دوہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہری شہریت والا رکن قومی اسمبلی اورسینیٹ کا رکن نہیں بن سکتا،دیگرعہدے سے متعلق دہری شہریت کی کوئی قدغن موجود نہیں،مفادات کے ٹکراؤسے بچنے کیلئے واضح پالیسی کسی نے نہیں اپنائی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News