
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی جویریہ اور سعود پر ایک اور اداکارہ نے پیسے ہڑپ کرنےکا الزام عائد کردیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود نے ان کے تقریباً کروڑ روپے ادا نہیں کیے۔
سلمیٰ ظفر نے جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس پر نہ صرف رقم ادا نہ کرنے بلکہ فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنےکا الزام بھی عائد کیا تھا۔
اداکارہ سلمیٰ ظفر کے بعد اب اداکارہ شیری نے بھی اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ۔
اداکارہ شیری شاہ نے انسٹاگرام پر تقریبا 10 منٹ دوانیے کی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ جویریہ اور سعود نے ان کے 90 لاکھ روپے دینے ہیں۔
اداکارہ شیری نےویڈیو پیغام میں بتایا کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا نہیں ہے۔
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو بھی دیکھی تھی، میں انہیں سمجھ سکتی ہوں کیوں کہ میرا ساتھ بھی بلکل ایسا ہی ہوا ہے، میں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ 6 سے 7 سال کام کیا ہے اور اس دوران میں نے بہت کچھ برداشت کیا‘۔
شیری شاہ نے بتایا کہ وہ یہ ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئیں، کیوں کہ ان کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی جویریہ اور سعود ان سے رابطہ نہیں کر رہے اور انہیں سلمیٰ ظفر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمت آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے متعدد بار کوشش کی مگر مجھے ٹھیک سے جواب نہیں ملا اور اب اس معاملے کو 10 سال گزر گئے اور اب یہ وقت سچ کو سامنے لانے کا ہے‘۔
شیری شاہ نے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے جویریہ اور سعود کو پیسے نہ دینے پر قانونی نوٹس بھی بھجوادیا۔
شیری شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی قانونی ٹیم نے جے جے ایس پروڈکشن کو ساڑھے 92 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے قانونی نوٹس بھجوادیا۔
اداکارہ نے اپنی قانونی ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو جویریہ اور سعود کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے جے جے ایس پروڈکشن کی جانب ساڑھے 77 لاکھ روپے رہتے ہیں۔
قانونی نوٹس میں جے جے ایس پروڈکشن سے ذہنی پریشانی دینے پر 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، ساتھ ہی جویریہ اور سعود سے وکلا کی فیس کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
قانونی نوٹس میں جویریہ اور سعود کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 15 دن میں مذکورہ نوٹس کا جواب دیں، دوسری صورت میں شیری شاہ دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔
شیری شاہ کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوائے جانےپر تاحال جویریہ اور سعود نے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر کوئی مؤقف دیا ہے۔
تاہم اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News