
حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں توانائی کی قلت پوری کرنے کیلئے اہم منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سبی اور نوکنڈی میں ونڈ انرجی پارک جبکہ قلعہ سیف اللہ، مستونگ، پشین، خضدار، لورالائی، پنجگور اور لسبیلہ میں سولر انرجی پارک تعمیر کئے جائیں گے۔
بلوچستان میں انرجی پارکس کی تعمیر کے منصوبوں کے لئے زمین کے حصول کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں توانائی کے شعبہ کے 67نئے منصوبوں کیلئے 1642ملین روپے مختص ہیں جس میں سبی میں 5000 ایکڑ، نوکنڈی میں ونڈ انرجی پارک کے لئے 10ہزار ایکڑ، قلعہ سیف اللہ سولر انرجی پارک کے لئے 2000 ایکڑ، مستونگ، پشین، خضدار، لورالائی، پنجگور اور لسبیلہ میں سولر انرجی پارک کے لئے ایک ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News