
سنتیاگو میں امریکی بحریہ کے اڈے پر بحری بیڑے میں آتشزدگی سے 21 افراد ذخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز ’سان ڈیاگو‘ کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔
https://t.co/v2c9T7z09S pic.twitter.com/0hdDCnsX5T
Advertisement— Naval Surface Forces (@SurfaceWarriors) July 12, 2020
آگ پر قابو پانے کے لیے جہاز کا عملہ اور فائر بریگیڈ نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ آتشزدگی کے بعد جہاز کے متاثرہ حصے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
فائر فائٹرز حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کیلیفورنیا کے سینتیاگو میں واقع ایک طیارہ بردار جہاز پر آگ بھڑکنے سے کم سے کم 21 افراد زخمی ہوئے۔
پینٹاگون میں امریکی بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل چارلس براؤن نے بتایا کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر سیلرز کو دھوئیں کی وجہ سے سانس میں دشواری اور معمولی ذخم آئے ہیں ۔ جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
ترجمان امریکی بحریہ بتایا کہ واقعے کے وقت 160 کے قریب سیلرز جہاز میں سوار تھے جو کہ تمام کے تمام محفوظ ہیں جہاز میں عام طور پر تقریباً1 ہزار تک سیلرز کی جگہ ہوتی ہے ۔
آگ لگنے کی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن اس آتش زدگی کی تصاویر اور ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں جہاز سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News