
نیب نے لیگی رہنما احسن اقبال کےخلاف ریفرنس تیار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں احسن اقبال کےخلاف ریفرنس تیار کرلیا ، جس میں نیب تفتیشی ٹیم نے کرپشن ریفرنس میں لیگی رہنما کو مرکزی ملزم نامزد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کیلئےچیئرمین نیب کو ارسال کردیاگیاہے۔
نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئےہیں۔
لیگی رہنما کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا سکوپ بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News