Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے

Now Reading:

یاسر حسین حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے
حلیمہ

اداکار یاسر حسین موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ارطغرل غازی کی ہیروئن اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان)کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسریٰ بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ ’’آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟‘‘

 

بعد ازاں انہوں نے ایک اوراسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا ’’کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنیٰ زیدی، ارمینا خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟‘

Advertisement

یاسر حسین مزید لکھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ اوپر بیان کی گئی لسٹ میں یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔

یاسر حسین کی اس پوسٹ پراداکارہ منال خان نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا یاسر حسین بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ انہیں غلط ضرور ثابت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی فنکار پاکستانی پروڈکٹس کے لیے اشتہارات میں ماڈلنگ کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر