Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک کا مقصد پاکستان اور چین کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے، چینی وزارت خارجہ

Now Reading:

سی پیک کا مقصد پاکستان اور چین کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے، چینی وزارت خارجہ

چین نے سی پیک منصوبے کو ایک اعلیٰ معیار کا بی آر آئی منصوبہ بنانے کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان نے سی پیک منصوبے اور وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے متفق ہیں یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کا اہم ابتدائی پائلٹ منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ برس قبل شروع کیے جانے والے اس منصوبے کا مقصد پاکستان اور چین کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے، سی پیک نے پاکستان کی اقتصادی و معاشرتی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی منسلکی میں اضافہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین سی پیک کی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کی جانب سے ہماری قیادت کے اتفاق رائے شدہ ترقی پر عملدرآمد کی حمایت جاری رکھے گا، چین انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لئے کام کی حمایت جاری رکھے گا، عوام کے زریعہ معاش، صنعت اور زرعی تعاون کے فروغ کی حمایت جاری رکھے گا۔چین اس منصوبے کو ایک اعلیٰ معیار کا بی آر آئی منصوبہ بنانے کی حمایت کرے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر