Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان چھوڑ کر مکّہ جاؤں گی ، رابی پیزادہ

Now Reading:

پاکستان چھوڑ کر مکّہ جاؤں گی ، رابی پیزادہ

رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس  لے لیا۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے غصے میں کہا تھا کہ میں بھی جلد ہی پاکستان چھوڑ دوں گی۔

تاہم گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل اور میری جان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ مجھے بہت عزیز ہیں اور اگر میں کبھی پاکستان چھوڑ کرگئی بھی تو مکّہ جاؤں گی۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک اپنی پینٹنگ کی تصویر شیئر کی تھی جس پر گلوکار عدنان سمیع نے اُنہیں خوب سراہا تھا۔

عدنان سمیع کے تعریفی ٹوئٹ کے بعد رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر چلے جانے کی وجہ یہ ہے کہ بھارت ہم سے کافی بہتر ہے۔

سابق گلوکارہ نے بتایا تھا کہ بھارت کے لوگوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا اور نہ ہی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔‘

Advertisement

 رابی پیرزادہ نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ماضی میں آپ کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اُس کے لیے میں آپ سے معافی چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری قوم کسی بھی شخص کی صلاحیتوں کی حقدار ہی نہیں ہے نہ آپ کی آواز اور نہ میری پینٹنگز۔

رابی نے بتایا کہ وہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جو پاکستان کے آرٹ کو پروموٹ نہیں کرتے ہیں اُنہوں نے ایک بار پھر مجھے منفی خبروں میں سب سے آگے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ جب میں نے کچھ دیر بعد اپنے فیصلے کی تردید کردی تو کسی چینل نے میرے اس مثبت رویے کی طرف توجہ نہیں دی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر