
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومت میں آنے کا مطلب مال بنانا تھا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مشیران نے اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان سیاست میں نئے مثبت رجحانات کو فروغ دے رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام مشیران سے اثاثے ظاہر کئے جبکہ اس حوالے سے کوئی قانونی پابندی بھی نہیں تھی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آج اپوزیشن کےجولوگ اس عمل پرتنقیدکر رہےہیں ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنےقائدین سےپوچھ سکیں کہ انہوں نے اربوں کی جائیدادیں کیسےبنائیں، باربارموقع ملنے کےباوجود آج تک وہ اپنی ذرائع آمدن نہیں بتاسکے۔
آج اپوزیشن کےجولوگ اس عمل پرتنقیدکر رہےہیں ان میں اتنی اخلاقی جرت نہیں کہ وہ اپنےقائدین سےپوچھ سکیں کہ انہوں نے اربوں کی جائیدادیں کیسےبنائیں۔باربارموقع ملنے کےباوجود آج تک وہ اپنی ذرائع آمدن نہیں بتاسکے۔تنقید کرنیکی بجائےاخلاقی جرت پیداکریں اورقوم کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دیں۔2/2
Advertisement— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) July 20, 2020
عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ تنقید کرنیکی بجائےاخلاقی جرت پیداکریں اورقوم کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ قومی قیادت کا ہر پہلو کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہے، عمران خان نے 22سال کی جدوجہد سے سیاسی تاریخ میں نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News