
وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا اور حکومت نے اب نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس سے پہلا نوٹی فکیشن غیرمؤثر ہوگیا، اب نئے نوٹی فکیشن کے مطابق مشیرخزانہ کو کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹی فکیشن پرمجھے بھی اعتراض تھا اب عدالت سے استدعا کی کہ خرم دستگیر کی درخواست غیرمؤثر قرار دی جائے۔
اس موقع پر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارا اعتراض تھا کہ ہم سے مشاورت کے بغیرمالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا لیکن ہماری یہ کامیابی ہے کہ حکومت کو ہم نے آئین کے تحت کام کرنے پرمجبور کیا۔
بعد ازاں عدالت نے نیا نوٹی فکیشن پیش کیے جانے کے بعد خرم دستگیر کی درخواست کو نمٹا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News