
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ عوام کی غربت اور بڑھتی ہوئی افلاس پر ترس کھائیں اور فوری طور پر مستعفی ہو کر ملک میں از سر نو انتخابات کا اعلان کریں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ثا بت ہوگیا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنا عمران خان اور اس کی نالائق ٹیم کے بس میں نہ ہے، نواز لیگ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور اے پی سی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو کسی نئے بحران سے بچانے کیلئے نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا پانا ضروری ہے، تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک اور قوم کو کسی نئے بحران سے بچانے کے لیے نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا پانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News