Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، وزیراعظم

Now Reading:

عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، وزیراعظم
عید الاضحیٰ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اہم قومی امور پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔

 ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی متوقع اے پی سی بھی زیر غور جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور کوویڈ 19 کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی پر بحث بھی کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی کامیاب حکمت عملی کی دنیا بھی معترف ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل عالمی وبا کورونا کی صورتحال میں وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پرصرف 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آگیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی،عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ فیصلہ سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر