
ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ کیا اور مسجد کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
President Erdoğan visits Hagia Sophia Mosque https://t.co/adizE2yWQb pic.twitter.com/wyXJsxvdzs
— Turkish Presidency (@trpresidency) July 19, 2020
اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور ترک صدر نے آیا صوفیہ میں تصاویر بھی بنوائیں۔
آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی جبکہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News