
عام انتخابات 2018 کے بعد پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف سے آگے نکل گئی۔
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں 27 فیصد افراد نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا اور 24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ 11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔
سروے میں شریک افراد میں سے 23 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیااور 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔
سروے کے دوران 14 فیصد افراد نے کورونا اور 11 فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔
سروے کے دوران معلوم ہوا کہ نئے مالی سال کے بجٹ سے صرف 21 فیصد افراد مطمئن ہیں جبکہ 52 فیصد افراد غیر مطمئن ہیں ۔
حکومت مدت مکل کرے یا نہ کرے کے حوالےسے57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ 29 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔
سروے کے مطابق 27فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں اور 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News