بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے وزیر قانون کا حلف لیا۔
خیال رہے کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کی تھی۔
فروغ نسیم نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر جسٹس قاضی فائزعیسٰی ریفرنس پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ، کسی کے خلاف ذاتی عناد نہیں ہے اور نہ ہی خلاف قانون کبھی کوئی کام کیا۔
اس سے قبل بیرسٹر فروغ نسیم نے نومبر 2019 میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور خود وفاق کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لیے مستعفی ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم کو کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
