Advertisement
Advertisement
Advertisement

حدیقہ کیانی کا جنید جمشید کی یاد میں خصوصی پیغام جاری

Now Reading:

حدیقہ کیانی کا جنید جمشید کی یاد میں خصوصی پیغام جاری

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکارہ نے ماضی کے ایک ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے ساتھ اداکارہ ماہ نور بلوچ موجود ہیں جبکہ اس ٹی وی اشتہار کے گلوکاروں میں حدیقہ کیانی اور جنید جمشید تھے۔

ماضی کے ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےحدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’آج کی مصروف اور افراتفری والی دُنیا میں ماضی کے سادہ دنوں کو یاد کرنا بہت اچھا لگتا ہے‘۔

گلوکارہ نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’جے جے یہ دُنیا آپ کو بہت زیادہ یاد کرتی ہے۔‘

Advertisement

 حدیقہ کیانی نے اپنے خصوصی پیغام میں مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے لیے دُعا بھی کی۔

گلوکارہ کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے جنید جمشید کے لیے دُعائیہ پیغامات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ جنید جمشید دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر