کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر کمرہ عدالت میں نیب کے گواہ سہیل احمد نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس پر آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح ہوگی۔
بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی ۔
خیال رہے کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کرپشن ریفرنس میں ضمانتوں پر رہا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
