
احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سےسابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ایک اورجعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر 4 اگست کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے تمام ملزمان کو 4 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل آج احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی تھی۔
عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی استدعا پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔
عدالت نے21 جولائی کو آصف زرداری کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News