Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوڈ شیڈنگ،جماعت اسلامی آج کے-الیکٹرک کیخلاف احتجاج کرے گی

Now Reading:

لوڈ شیڈنگ،جماعت اسلامی آج کے-الیکٹرک کیخلاف احتجاج کرے گی

کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ اور ٹیرف میں کے۔الیکٹرک کی جانب سے اضافے پر جماعت اسلامی آج بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر اور شہر کے سو سے زائد مقامات پر مظاہرے کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کیخلاف 11جولائی شام 4 بجے شارع فیصل نرسری پر جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنا بھی دیا جائے گا۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتوں میں شامل پارٹیاں کے-الیکٹرک کی سرپرستی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی 56 لاکھ تنخواہ لے کر شہر میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، ای سی سی  کا کے-الیکٹرک کی بدترین کارکردگی کے باوجود مرضی کے ٹیرف منظور کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ قومی خزانے سے کے-الیکٹرک کے ذمے واجب الاداء ادائیگیوں کو پورا کیا جائے اور ابراج گروپ کو فرار ہونے کا محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی نےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے-الیکٹرک کا لائسنس منسوخ اور فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر