
پشاور کے نواحی علاقے متنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس پی عبدالسلام نے بتایا کہ فائرنگ سے تین افراد جن میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان جاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق تینوں افراد آپس میں دوست تھے اور رات تین بجے گھر واپس جارہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
ایس پی عبدالسلام کا کہنا تھا کہ تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئ ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News