Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاناما ، گیٹن جھیل سے 7 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

Now Reading:

پاناما ، گیٹن جھیل سے 7 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
پاناما

لاطینی امریکا کے ملک پاناما کی جھیل سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اتوار کے روز  پاناما کی مشہور مصنوعی گیٹن جھیل کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 4 لڑکیاں اور 3 لڑکے  شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کچھ افراد کے جسموں پر گولیوں کے زخم بھی پائے گئے ہیں، جس جگہ سے لاشیں برآمد ہوئیں اس مقام پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ حملے کے مقاصد کا تعین کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ مرنے والے نوجوانوں میں سے کچھ کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کے بچے جمعہ سے لاپتا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والے ساتوں افراد نوجوان ہیں جن کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان کی لاشیں کیپٹل سٹی پاناما سے 50 میل دوری پر واقع گیٹن جھیل کے پاس سے ملی ہیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق مرنے والے 7 افراد 14 لوگوں کے گروپ میں شامل تھے جو جمعہ کے روز جھیل کی سیر کے لیے نکلے تھے جبکہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے 7 افراد کا کہنا ہےکہ ان پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر