کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہوئی ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے مگر دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کسی دکاندار کو اجازت نہیں کہ اپنی مرضی سے دودھ کی قیمت بڑھا دے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز سے سپلائی ہونے والے دودھ کا کوئی رکارڈ نہیں ہوتا اس لیے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
