Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاون سے متعلق بڑا فیصلہ !

Now Reading:

لاک ڈاون سے متعلق بڑا فیصلہ !

حکومتِ پنجاب  کیجانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے صوبہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے،فیصلے کے تحت بازار، مارکیٹیں  اور پلازےعید سے دو تین روز قبل بند کردیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےعید کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،  اس سلسلے میں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمارٹ لاک ڈائون کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاون پیشگی اعلان کے بجائے اچانک  ہوگا اور بازار مارکیٹیں  اور پلازےعید سے دو تین روز قبل بند کردیئے جائیں گے جبکہ  مویشی منڈیاں ،یوٹیلیٹی اسٹور ،دودھ دہی دکانیں ،تندور  اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔صوبائی حکومت نے عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے

Advertisement

انہوں نے ہدایت کی کہ  مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلے پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر