
کوئٹہ کے تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ لگ رہا ہے۔
اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ،زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرےلے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News