
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، کے الیکٹرک کی جانب سے کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی وجہ قرار دے دی گئی۔
ذرائع کے الیکٹرک کاکہناہے کہ کینپ پاور پلانٹ میں فنی خرابی سے 60 میگاواٹ کی کمی واقع ہوئی ہے،جس کے باعث شہر قائد میں 3 سے 6 گھنٹے کا لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔
کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کے پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے گئے ۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی گیس اور فرنس آئل کے ایلکٹرک کوملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News