
قومی ایئر لائن کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں کورونا سے متاثرہ مسافروں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی نے پی آئی اے حکام کو بذریعہ ای میل میں صورتحال سے آگاہ کیا۔
کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کی ای میل میں بتایا گیا کہ پرواز پی کے 783 میں کورونا کے مریض مسافر نشست نمبر 22 تا 28 سے تھے۔
کینیڈین حکام نے کورونا پازیٹو نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے حکام کو ہدایت کردی ہے۔
پی آئی اے ٹورنٹو اسٹیشن عملے نے ایئر لائن حکام کو آگاہ کردیا۔ پی آئی اے نے پروازوں سے کینیڈا جانے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے حکام کا کہناہےکہ مسافروں کو ان کی فلائیٹ سے 3 روز پہلے ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا تاکہ انہیں سرٹیفیکٹ جاری کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News