
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ، وزیراعظم آج دیامر بھاشا ڈیم میگا منصوبے پر کام کا آغاز کرائیں گے۔
Mobilisation for Diamer Bhasha:Historic milestone as PM kicks off mega construction work at Diamer Bhasha Dam today.6.4 MAF Water reservoir,will add 1.2 M acres for agriculture,4500 MW cheaper,greener Hydel power, steel/cement/construction boost,16000 jobs.#pakistanmakingprogress pic.twitter.com/4moytVC2tp
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 15, 2020
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈیم میں 6.4ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی زرعی مقاصد کیلئے مزید 1.2ملین ایکڑ پانی دستیاب ہوگا، منصوبے سے 4500میگاواٹ سستی گرین انرجی پیدا ہوگی اور 16ہزار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ہائیڈل پاور سمیت اسٹیل ، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے ترقی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News