عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی بنانے سے متعلق انوائرمینٹل کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ، کمشنر کراچی اور کنٹونمنٹ، بلدیاتی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔
کراچی جناح ٹرمینل کےچیف آپریٹنگ آفیسر سی اے اے نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں پر منڈلانے والے پرندے ہوائی جہازوں کے لیے سنگین خطرہ بن جاتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ اس مسئلے سے ایئرپورٹ انتظامیہ اکیلے نبرد آزما نہیں ہوسکتی، میونسپل اور دیگر ذمہ دار اداروں کے اشتراک سے ہی اس پر قابو پایا جاسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
