Advertisement
Advertisement
Advertisement

آیا صوفیہ میں پہلی نماز کی ادائیگی 24 جولائی کو ہوگی

Now Reading:

آیا صوفیہ میں پہلی نماز کی ادائیگی 24 جولائی کو ہوگی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی عالمی ثقافتی ورثہ آیا صوفیہ میں 24 جولائی کو پہلی نمازادا کی جائے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے  کیلئے اپنا خود مختار حق استعمال کیا،اردوان نے مغرب کو خبردار کیا کہ آیا صوفیہ کے اقدام پر تنقید ہماری آزادی پر حملہ تصور ہوگی۔

قبل ازیں امریکا، فرانس سمیت اقوام متحدہ نے ترکی سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کی حیثیت تبدیل نہ کرے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد جیسے ہی طیب اردوان نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تو ترک قوم کی بڑی تعداد  نے دیوانہ وارآیا صوفیہ کے باہر اکھٹی ہوگئی اور ترک صدر کے حق میں نعرے بازی کی۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق آیا صوفیہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں موجود مرد و خواتین نے نماز کی ادائیگی بھی کی۔

Advertisement

آیا صوفیہ کے باہر باجمات نماز کی ادائیگی کے بعد ترک شہریوں نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پہلی نمازکی ادائیگی کے بعد فخرمحسوس کررہے ہیں جبکہ ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت پہلے ہو جاناچاہیے تھا۔

ترک میڈیا سے شہری نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیہ کے سامنے نماز کی ادائیگی ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوا کہ جیسے استنبول دوبارہ فتح ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر