
ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا ،جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے تجویز پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔
تمام وزرائے تعلیم کا ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News