
خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ کو پیدل آمدورفت کے لئے ایک دن کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد باب پاکستان پر افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی آمد اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پر طورخم سرحد کو آج پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنس جانے والے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے، جبکہ افغان شہریوں کی بھی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ طورخم سرحد آج صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک بحال رہے گی ، سرحد کو کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے بند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News