Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ بگ بی نے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا

Now Reading:

بالی ووڈ بگ بی نے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا

بالی ووڈ بگ بی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں ہر ایک کے دُعائیہ پیغام کا الگ الگ جواب دے سکوں تاہم میں یہاں اپنے اس پیغام کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ میری، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

بالی ووڈ بگ بی نے لکھا کہ میں ہاتھ جوڑ کر آپ کی ہمیشہ کی محبت اور پیار کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں جبکہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر