محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں عیدالاضحی پر مون سون کا ایک اور سسٹم متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کی شدت مزید کمزور ہوگئی ہے جس کے باعث کراچی میں دوپہر یا شام میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوران بھی مون سون کا سسٹم بن سکتا ہے تاہم اِس سسٹم کے بننے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔
یاد رہے پاکستان میں بروز ہفتہ یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور اس دوران ملک کے بیشتر میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
