Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

Now Reading:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کے کئی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

شہر کے جن علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ان میں گارڈن، صدر اور کلفٹن سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔

 محکمۂ موسمیات نے آج سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

ادھر بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بھی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج خضدار، تربت، آواران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Advertisement

کوئٹہ کا موجودہ درجۂ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں موجودہ درجۂ حرارت 33 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

نوکنڈی میں موجودہ درجۂ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کوئٹہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد، گوادر میں 62 فیصد، سبی میں 45 فیصد اور نوکنڈی میں 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر