Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، پولیس کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج

Now Reading:

کراچی، پولیس کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس کانسٹیبل نعمان کا دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی کانسٹیبل عاشر کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں قتل، اسلحہ چھیننے اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کیس کے مدعی کانسٹیبل عاشر کے مطابق اس کے بھائی کی پوسٹنگ مددگار 15 ایس آر پی بیس قیوم آباد میں تھی، جبکہ اُس کی ڈیوٹی کلفٹن تھانے میں تھی، نعمان صبح 8 بجے تک ڈیوٹی ختم کر کے گھر آتا تھا، گزشتہ روز نعمان ساڑھے 8 بجے بھی گھر پر نہیں آیا تو اس کے نمبر پر فون کیا۔

عاشر نے بتایا کہ بھائی کا فون کسی شخص نے اٹھایا اور کہا کہ تمہارے بھائی کو گولیاں لگی ہیں جلدی سے جناح اسپتال آ جاؤ، حملہ آور بھائی کا لائسنس یافتہ پستول بھی ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ پولیس کانسٹیبل نعمان کی تعیناتی مددگار 15 ساؤتھ بیس پر تھی جو جمعے کی صبح ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں عوامی کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بنا۔

Advertisement

جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پولیس سرجن کے مطابق مقتول کانسٹیبل نعمان کو 30 بور پستول کی 3 گولیاں ماری گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر