Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

Now Reading:

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت
پاکستان قونصلیت جدہ

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،سپریم کورٹ نے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ملزم سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت کی جانب سے فریقین کو اگست کے پہلے ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کی درخواست کی سماعت جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ اور منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزارکے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عاطف زمان نے ایک ہی پستول سے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے تو کہا عادل زمان کا قتل میں کوئی کردار ہی نہیں۔

جس پروکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عادل زمان دونوں افراد کے قتل وقت عاطف زمان کے ساتھ تھا،گواہ عمر ریحان نے اپنے 161 اور 164 کے بیان میں عادل زمان کی موجودگی کا بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ عاطف زمان جب مرید عباس پر گولیاں چلا رہا تو عمر ریحان نے اس کو پکڑا،عادل زمان نے عمر ریحان کو بھی پکڑا اور پھر اس پر بھی فائرنگ کرنے کی کوشش کی گئی۔

فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عمر ریحان نے ساری باتیں اپنے بیانات میں ریکارڈ کرائیں تھیں،سندھ ہائیکورٹ نے چشم دید گواہ کے بیانات کے بجائے مدعی کے بیان کو دیکھتے ملزم کو ضمانت دے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9جولائی  کو مرید عباس کا قتل ہوا 11 جولائی کو عمر ریحان نے بیانات ریکارڈ کرائے، مرید عباس سمیت دونوں افراد کے قتل میں دو دو چشم دید گواہ موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر