
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر، اتحاد اور امارات ائیرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
نئے ہدایت نامے کے مطابق پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان سے بیرون ملک روانگی سے چار دن قبل ائیر لائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوں گے۔
قطر، اتحاد اور امارات ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے کے خواہش مند افراد لیبارٹریز کی فہرست متعلقہ ایئر لائن کے دفاتر، ان کی ویب سائٹ یا ٹریول ایجنٹس سے معلوم کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News