Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اقومِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونس کا چھٹی بار صدر منتخب

Now Reading:

پاکستان اقومِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونس کا چھٹی بار صدر منتخب
اقوام متحدہ

پاکستان  اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پرچھٹی بار صدر منتخب ہوگیا۔

پاکستان اس کا چھٹی بار صدر منتخب ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم دوسری بار اس کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اپنے خطاب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ  دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں، کورونا کے عالمی معیشت اور صحت پر اثرات اور اس کا ممالک کی ترقی پر منفی اثر اہم مسئلہ ہے ،  کورونا کی ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی۔

 منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں محصور اقوام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، کورونا ویکسین تک تمام ممالک کی رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی۔

 اپنے  خطاب  میں  پاسکتانی  سفیر  کا  مزید  کہنا  تھا  کہ    عالمی انفرا اسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالیاتی وسائل پر کام اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو مزید مضبوط کرنا بھی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان بطور صدر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک تک اس کی رسائی پر بھی خصوصی توجہ دے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف 2 سفارتکار ایک سے زیادہ بار اس اہم عہدے پر رہ چکے ہیں،منیراکرم اس سے پہلے 2005 میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر