 
                                                                              وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ شبلی فراز اور عاصم باجوہ میڈیا معاملات حل کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا ہے کہ حکومت اور میڈیا کے مابین معاملات بڑی آسانی سے حل ہوسکتے ہیں کیونکہ میڈیا کو بہت با صلاحیت ٹیم دیکھ رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز اور چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کے ہوتے ہوئے میڈیا معاملات حل کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کارگل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں کے یہ لال ملک پر نچھاور ہو گئے، ان کا احسان قوم کیسے بھول سکتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہدا ہمارے ہیروزہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جبکہ پوری قوم ہمارے شہدا کی مقروض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 