
لوڈ شیڈنگ
شہرقائد میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری وساری ہے، کم و بیش شہر کا ہر علاقہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے وہ علاقے جہاں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی، بفرزون اور لیاقت آباد شامل ہیں۔
جہاں حسب معمول بجلی کی فراہمی گزشتہ رات بھی معطل رہی، اورنگی ٹاؤن،گلبہار اور اطراف کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رات بھر چلتا رہا۔
اس کے علاوہ کورنگی، کھوکراپار، ملیر، گلستان جوہر اور گلشن اقبال بھی اندھیرے میں ڈوب گیا۔
گارڈن ویسٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا رہے، لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
بلوچ کالونی، بھٹائی آباد، گلشن اقبال اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے کہ بجلی ان کے علاقوں میں بھی بند ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ نہایت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News