
مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں اسپتالوں میں کورونا کے مریض کم ہو رہے ہیں ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اللّٰہ کے فضل سے کورونا کیس کم رہے ہیں، وینٹیلیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے، پاکستان کی شعبہ صحت میں موجود 40 فیصد وینٹیلٹرز استعمال ہی نہیں ہوئے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ 14جون کو31 ہزار ٹیسٹ کیے گئے اور یکم جولائی کو 22 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے۔
کمیٹی ممبران کی جانب سے کہا گہا کہ آپ نے ٹیسٹنگ کم کی ہے، یکم جولائی کو کم ازکم 40 ہزار ٹیسٹ ہوتے، ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم کی گئی ہے۔
کمیٹی ممبران نے مزید کہا کہ پاکستان میں 12 یا 14 لاکھ پازیٹو کیسز ہیں تو ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں ۔
کمیٹی کا جواب دیتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جب اس کمیٹی میں آتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم تو تمام کام غلط کر رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم بے حس لوگ ہیں، کچھ نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 سال کے دوران ہیلتھ کا بجٹ مجموعی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News