
شاہ محمو د قریشی عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست د ینے میں کامیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے بعد آج سے آفس آیا ہوں، سب کی نیک تمناؤں اور تعاون کا شکر گزار ہوں، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Thank you all for your good wishes and support. I am fortunate to be back in office today post #COVID. I pay tribute to Pakistan’s healthcare and frontline workers for being our backbone in the fight against this pandemic with unyielding commitment and dedication. I salute you.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 17, 2020
واضح رہے کہ چند روز قبل کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا تھا۔
انھوں نے بتا یا تھا کہ مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ، ملٹری اسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News