Advertisement
Advertisement
Advertisement

این آر ٹی سی ہری پور مقامی وینٹی لیٹر بنانے والا پہلاادارہ بن گیا

Now Reading:

این آر ٹی سی ہری پور مقامی وینٹی لیٹر بنانے والا پہلاادارہ بن گیا

این آر ٹی سی ہری پور مقامی وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا پاکستانی ادارہ بن گیا ، وزیراعظم عمران خان آج ہری پورمیں وینٹی لیٹر کی تیاری کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق این آرٹی سی ہری پورنے“سیف وینٹ”ایس پی100کےنام سےپورٹ ایبل وینٹی لیٹرتیارکررہا ہے ، این آر ٹی سی ہری پور اس سے قبل 15 “سیف وینٹ” ایس پی 100تیار کرچکاہے۔

این آر ٹی سی ہر ماہ 250 سے 300 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان آج این آرٹی سی کادورہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق فوادچوہدری اورزبیدہ جلال وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے ۔پاکستان میں وینٹی لیٹرزبنانے پروزیراعظم کوبریفنگ دی جائے گی۔

چند روز قبل  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا  تھا کہ دس وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این آر ٹی سی نے تیار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور سے واپسی پر یہ وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔

Advertisement

انہوں نےکہا کہ وینٹی لیٹرز کیلئے تین اور ادارے اپنی مینوفیکچرنگ شروع کر رہے ہیں۔ 60 سے 90 روز میں پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پانچ مارچ کو ہینڈ سینٹائزز کی قلت ہوگئی۔ ڈیفنس پروڈیکشن، پی ای سی اور نسٹ سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر ہم نے پروگرام شروع کیا۔ آج ہم کوویڈ میٹریل کی سوملین کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر