
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ایک کومذہبی آزادی یاعقیدے کا حق ہے جس کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے۔
عالمی تنظیم نے کہا کہ پاکستان کومذہبی آزادی کےحق کی ضمانت دیناعالمی ذمہ داری ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنا متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے لہذا مندر کی تعمیر روکنے کا فیصلہ فوری واپس لیاجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News